سٹی 42: دو اگست سے پنجاب بھر کے سکولز میں یکساں قومی نصاب پڑھا نے کا فیصلہ ، احکامات سے ہٹ کر نصاب پڑھانےپر 20 لاکھ جرمانہ یا متعلقہ سکول کا لائسنس منسوخ کیا جا ئے گا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت صوبہ بھرمیں2اگست سے یکساں قومی نصاب پڑھایا جائے گا۔یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر کتاب لگانےپر 20 لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کیاجاسکتاہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اتھارٹیز کو مراسلہ جاری کردیا جس میں خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ صرف یکساں قومی نصاب کے تحت پہلی سے پانچویں جماعت کے بچوں کو سلیبس لگایا جائے۔
یکساں قومی نصاب سے ہٹ کر سلیبس پڑھانے کیلئے پی سی ٹی بی کو درخواست جمع کروائی جا ئے گی، صرف پی سی ٹی بی کی منظور کردہ کتاب ہی نئے سلیبس میں شامل ہوسکے گی، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات کیخلاف ورزی پر متعلقہ سکول کو 20 لاکھ جرمانہ یا متعلقہ سکول کا لائنسس بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔