ویب ڈیسک: خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلےسمرسیزن میں ایک بار پھر 8ہزار میٹرز بلند چوٹیاں سر کرنے کی خواہش مند ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے گیشربرم ٹو چوٹی سرکی جبکہ وہ 8ہزار میٹرز بلند چوٹی سرکرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔
آٹھ ہزار میٹر بلند ایک چوٹی سر کر لی اب باقی چوٹیوں کی باری ہے، عزم پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا اگلےسمرسیزن میں بھی 8ہزار میٹرز بلند چوٹیاں سر کرنے کا ارادہ ہے۔ گجرخان کی نائلہ کیانی نے 18 جولائی کو 8 ہزار 35 میٹرز بلندچوٹی گیشربرم ٹو سر کرکے ریکارڈ قائم کیا، وہ 8 ہزار میٹرز بلند چوٹی سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔