(ویب ڈیسک) کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آنے پر ملکی صورت حال ایک بارپھر سنگین ہوچکی ہے، وائرس سے متاثرہ افراد کی مثبت شرح میں مزید اضافہ ہورہا ہے،این سی او سی نے کورونا کنٹرول کے لئے اجلاس میں اہم فیصلے کیے، وفاق سندھ میں آکسیجن بیڈ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کرے گا،آکسیجن کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے نظام زندگی کو پھر متاثرہ کرنا شروع کردیا، مہلک وائرس سے شکار مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے، لاہور کے بعد شہر قائد کے حالات سنگین ہیں جس پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے اجلاس میں اہم فیصلے کیے اس حوالے سےکراچی میں کورونا کی صورتحال پر این سی او سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں کراچی میں کورونا کے پھیلاؤ کا جائزہ لیا گیا۔
کورونا کے خلاف اقدامات کے لئے سندھ حکومت کی مکمل مدد کا فیصلہ کیاگیا،وفاق سندھ میں آکسیجن بیڈ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کرے گا،آکسیجن کی فراہمی کو بڑھایا جائے گا،سندھ میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔