ملک اشرف : پنجاب سروس ٹربیونل میں ممبرز کی کمی ، پانچ ہزار سے زائد کیسز التوا کا شکار ,ممبرز کی عدم تعیناتی سے زیر التواء کیسز میں اضافہ ,متاثرہ سرکاری ملازمین پریشانی کا شکار,تبادلے کے نوٹیفکیشن کے باجود گریڈ 21 کے احمد علی ظفر پنجاب سروس ٹربیونل کا چارج لینے سے گریزاں ۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سروس ٹربیونل میں چیئرمین سمیت سات ممبران کی تعداد مقرر ہے جبکہ اس وقت صرف تین ممبران کام کررہے ہیں جبکہ چار سٹیں خالی ہڑی ہوئی ہیں، دو جوڈیشل اور دو ایگزیکٹو پوسٹ کے افسران کی سیٹیں خالی پڑی ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نام بھجوانے کے باوجود سینئر سیشن ججز کی تعیناتی ابھی تک نہیں کی گئی۔پنجاب سروس ٹربیونل میں چارممبران کی سیٹیں تاحال خالی ہڑی ہیں۔ تبادلےکےباجود احمد علی ظفر نے چیف سٹیلمنٹ کمشنر بورڈ آف رونیو کے عہدے کا چارج نہیں چھوڑا۔ احمد علی ظفر کا 24 جون کو تبادلہ ہوا مگر تاحال پنجاب سروسز ٹربیونل میں نئی تعیناتی کا چارج نہیں لیا۔ ذرائع کے مطابق سنئیر ممبر بورڈ آف ریونیو احمد علی ظفر کو چارج ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دے رہے۔