پولیس اہلکاروں اور افسروں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

30 Jul, 2021 | 04:23 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: لاہور پولیس نے شہر میں بڑھتے کورونا کیسز کو پست پشت ڈال دیا، پانچ ہزار سے زائد اہلکاروں اور افسران کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں، کل سے اے لسٹ کے امتحانات لینے کے لیے اہلکاروں کو بلوا لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں ایک جانب روز بروز کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے تو وہیں دوسری جانب لاہور پولیس نے اپنے اہلکاروں کی زندگیاں داؤ پر لگا دی ہیں۔سی سی پی او آفس کی جانب سے کل سے کانسٹیبلز کے اے لسٹ کے امتحانات لینے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جس میں چار ہزار چار سو سے زائد اہلکار شامل ہونگے جبکہ ایک ہزار سے زائد سیکورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں گئے۔

لاہور پولیس کی جانب سے اہلکاروں کو اے لسٹ کے امتحان لینے کے لیے صبح نو بجے بلوا لیا گیا جبکہ اے لسٹ کے امتحان کے لیے سیکیورٹی پر بھی افسران اور اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگا دی گئیں ہیں۔ شہر میں کورونا کیسز کی تعداد روز بروز بڑھنے سے اہلکار پریشانی کا شکار ہیں کیونکہ لاہور پولیس کے کورونا وائرس کی وجہ سے ابتک پانچ اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ 

مزیدخبریں