ویب ڈیسک: چین میں حکومت نے سزا کاٹنے والے قیدیوں کو ای کامرس کاروبار کرنے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہانگ زو شہر کی چیاؤ سی جیل میں علی بابا ڈاٹ کام کے تعاون سے قیدیوں کے لئے پہلا ای کامرس سرٹیفکیٹ کورس شروع کردیا گیا ہے۔ 48 روزہ کورس میں قیدیوں کو سکھایا جائے گا کہ وہ کیسے ایک آن لائن دکان شروع کرسکتے ہیں، بنیادی آن لائن تربیت مکمل کرنے کے بعد قیدی اس قابل ہوسکیں گے کہ وہ رہائی کے بعد اپنی معمول کی زندگی شروع کرسکیں۔
چیاؤ سی جیل کے ڈائرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ مدت میں جیل سے رہا ہونے والے دو ہزار قیدیوں نے جنہوں نے یہ کورس کررکھا تھا کامیابی سے اب اپنا آن لائن کاروبار چلا رہے ہیں۔ شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کو بھی ٹیوٹا کے تعاون سے قیدیوں کے لئے ایسے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔