ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیل میں سزا کاٹنے والے قیدیوں کو ای کامرس کورس کرانے کا فیصلہ

prisoners in jail
کیپشن: prisoners in jail
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین میں حکومت نے سزا کاٹنے والے قیدیوں کو ای کامرس کاروبار کرنے کے لئے تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہانگ زو شہر کی چیاؤ سی جیل میں علی بابا ڈاٹ کام کے تعاون سے قیدیوں کے لئے پہلا ای کامرس سرٹیفکیٹ کورس شروع کردیا گیا ہے۔ 48 روزہ کورس میں قیدیوں کو سکھایا جائے گا کہ وہ کیسے ایک آن لائن دکان شروع کرسکتے ہیں، بنیادی آن لائن تربیت مکمل کرنے کے بعد قیدی اس قابل ہوسکیں گے کہ وہ رہائی کے بعد اپنی معمول کی زندگی شروع کرسکیں۔

چیاؤ سی جیل کے ڈائرکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ مدت میں جیل سے رہا ہونے والے دو ہزار قیدیوں نے جنہوں نے یہ کورس کررکھا تھا کامیابی سے اب اپنا آن لائن کاروبار چلا رہے ہیں۔ شہری حلقوں  نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب حکومت کو بھی ٹیوٹا کے تعاون سے قیدیوں کے لئے ایسے پروگرام شروع کرنے چاہئیں۔