نور کے قاتل کی فرانزک لیب میں بے ہوشی کی ایکٹنگ

30 Jul, 2021 | 03:04 PM

ویب ڈیسک: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کا پنجاب فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہو گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کے دوران بھی ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا، ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا، ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوال پوچھے گئے۔ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس جمعے کو ملزم ظاہر جعفر کو لے کر لاہور پہنچی جہاں ان کا پولی گرافک ٹیسٹ لیبارٹری کے ماہرین نے کیا۔

پنجاب فرانزک لیبارٹری کے اعلیٰ حکام نے پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہونے کی تصدیق کی ہے۔ ملزم ظاہر جعفر کو سخت سکیورٹی میں لاہور لایا گیا۔

یاد رہے 20جولائی کو پاکستانی سابق سفیر کی 28سالہ بیٹی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم ظاہر جعفر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو کہ مقامی تاجرکا بیٹا ہے جبکہ پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھاجو اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی زیر حراست ہے جبکہ ملزم ظاہر جعفر نے ‏نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ 

مزیدخبریں