ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بروقت ٹیکس دو انعامات پاؤ، نئی شاندار سکیم متعارف

tax
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) بروقت ٹیکس دو انعامات حاصل کرو، محکمہ ایکسائز نےٹیکس ریکوری بہتربنانےکےلئے نئی سکیم شروع کردی،ماہ جولائی میں ایکسائزکے متعلقہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے نقدانعامات اور گفٹ پیک دیئے جائیں گے۔

  محکمہ ایکسائز نے ٹیکس کولیکشن بہتر بنانے کے لیے نئی حکمت عملی اپنائی ہے اورپہلی دفعہ ٹیکس اداکرنے والوں کو انعامات دینے کا فیصلہ کرلیا۔ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز رضوان شیروانی کا کہنا ہے کہ جولائی میں ٹوکن ٹیکس، پراپرٹی ٹیکس ،پروفیشنل ٹیکس اداکرنے والوں کوانعامات دیئے جائیں گے،محکمہ ایکسایز ڈیجیٹل قرعہ اندازی کے ذریعے نقدانعامات اورگفٹ ہیمپرز دینے کے لئےاگلےماہ تقریب کا انعقاد کرے گی،مالی سال کے پہلے ماہ پونے 3لاکھ گاڑی مالکان نے 1ارب 90 کروڑ سے زائد ٹوکن ٹیکس ادا کیا، پراپرٹی اورپروفیشنل ٹیکس میں بھی 1ارب سے زائد کی ریکوری کی گئی ہے۔

رضوان شیروانی کا مزید کہنا ہے کہ ریکوری کا عمل بہتر بنانے اور تیز کرنے کےلئے ایکسائز ملازمین کوبھی انعامات  اور تعریفی سرٹیفکیٹس دیئے گئے ہیں جبکہ اب ٹیکس دہندگان کےلئے بھی اعلان کیاگیا ہے۔آئندہ ماہ میں بھی شہری بروقت ٹیکس ادا کرکےسکیم کا حصہ بن سکتے ہیں، رواں برس 40 ارب کاہدف حاصل کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ رواں مالی سال میں بھی ٹیکس ہدف حاصل کیا جاسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer