مفاد عامہ کے سرکاری کام میں پی ایچ اے رکاوٹ بن گئی

30 Jul, 2021 | 01:47 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) مفاد عامہ کے سرکاری کام میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی آڑے آگئی، پی ایچ اے نے خیابان فردوسی پر ٹریفک بحال کرنے کے منصوبے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر ایل ڈی اے نے التوا کے شکار منصوبے کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے ڈی جی پی ایچ اے کو خط لکھ دیا، چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان نے خط میں منصوبے کی راہ میں حائل رکاوٹ دور کرنے کا حوالہ دیا ہے، منصوبے میں اللہ ہوگول چکر کی ری ماڈلنگ اور خیابان فردوسی کی ٹریفک پلاننگ شامل ہے، منصوبہ 2019 میں منظور ہوا، جس کیلئے محکمہ ماحولیات سے این او سی بھی لیا گیا، منصوبہ پر کام شروع کرتے ہی منصوبے کا ڈیزائن تبدیل کردیا گیا، منصوبے کے التوا سے خیابان فردوسی اور اللہ ہوگول چکر پر ٹریفک پھنسنا معمول بن گیا۔

 انجینئرنگ ونگ کا کہنا ہے کہ منصوبے کو شروع کرنے کے لئے پی ایچ اے کو وضاحتی خط لکھا ہے، گرین بیلٹس اور درختوں کی کٹائی کے باعث پی ایچ اے اور ماحولیات کا این او سی لینا لازم تھا۔

مزیدخبریں