پنجاب بار کونسل کے دو بڑے اپنے عہدوں سے مستعفیٰ

30 Jul, 2021 | 01:22 PM

Arslan Sheikh

ملک اشرف: وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل امجد اقبال خان اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سردار عبدالباسط نے استفعی دے دئیے۔ نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے کل جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل نےنئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے جنرل ہاؤس کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں لاہور سمیت صوبہ بھر کے ممبران پنجاب بار کونسل شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنرل ہاؤس اجلاس میں فرحان شہزاد کو وائس چیئرمین اور حاجی افضل کا چییرمین ایگزیکٹو کمیٹی کی حیثیت انتخاب چھ ماہ کے لئے عمل میں لایا جائے گا۔

پنجاب بار کونسل کے جنرل ہاؤس اجلاس میں وکلاء کو درپیش مسائل کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل کے آئندہ انتخابات جنوری 2022 کو ہوں گے۔ 

مزیدخبریں