ویب ڈیسک : آٹھ ماہ کے دوران دنیا کے نصف آبادی کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے اب تک دنیا بھر میں چار ارب افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کی کُل آبادی ساڑھے سات ارب کے قریب ہے اور اس لحاظ سے دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے۔ عالمی اداروں کا کہنا ہے کہدنیا میں کورونا ویکسین لگنے کا عمل تھوڑا سست ہوا ہے۔جن پہلے ایک ارب افراد کو ویکسین لگی وہ ان تک 140 دن میں پہنچی، دوسرے ایک ارب افراد کو یہ ترسیل 40 روز میں پہنچی۔ اس کے بعد تیسرے ایک ارب افراد کی 26 دن اور چوتھے ایک ارب افراد تک ویکسین ایک ماہ میں پہنچی۔دنیا میں تین ایسے ممالک ہیں جہاں سب سے زیادہ ویکسین لگائی گئی۔ چار ارب ویکسینز میں سے 40 فیصد یعنی 1.6 ارب چین میں لگائی گئی۔ بھارت میں تقریباً ساڑھے 40 کروڑ افراد کو اور امریکہ میں 34 کروڑ کے قریب ویکسین لگائی گئی۔متحدہ عرب امارات میں آبادی کے 70 فیصد کے قریب ویکسین لگ چکی ہے، بحرین اور یوروگوئے میں 60 فیصد سے زائد لوگوں کو ویکسین لگ چکی ہے۔ان کے بعد قطر، چلی اور کینیڈا میں ، اسرائیل ، سنگاپور ، برطانیہ، منگولیا اور ڈنمارک اور بیلجیم میں ویکسین لگائی گئی۔ان ممالک نے تقریباً اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگا لی ہے۔ امریکہ اور یورپی یونین نے بھی اپنی آدھی آبادی کو ویکسین لگا دی ہے۔دنیا کے غریب ممالک نے دیر سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کیا اور وہ بھی کویکس اور امیر ممالک کی طرف سے عطیہ کے باعث ممکن ہوا۔ تاہم ویکسین کی تقسیم برابری سے نہیں ہوئی۔اوسطاً دنیا بھر میں ایک سو افراد میں سے 52 کو ویکسین لگ چکی ہے۔ تین ممالک ایسے ہیں جہاں اب تک ویکسین لگانے کا عمل شروع نہیں ہوا جن میں برونڈی، اریٹیریا اور شمالی کوریا شامل ہیں۔