لاہور،کوششیں رنگ لے آئیں، ذہنی معذور گمشدہ  بچہ بالآخر مل گیا

30 Jul, 2021 | 12:31 PM

Imran Fayyaz

(فہد بھٹی)گلگت سے علاج معالجہ کے لیے میو ہسپتال آنے والا ذہنی معذور گمشدہ  بچہ بالآخر مل گیا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگیر کی سربراہی میں بچے کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی, ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایچ او داتا دربار اور گوالمنڈی نے مشترکہ کارروائی کر کے ٹیم کے ہمراہ بچے کو تلاش کیا۔بچے کی تلاش کے لیے مساجد میں اعلانات اور وائرلیس کالز اور سوشل میڈیا سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لایا گیا۔

جدید خطوط پر استوار لاہور پولیس اپنے ٹارگٹ میں کامیاب ہو گئی,  ایس پی سٹی کے  مطابق بچے کو بحفاظت تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔گلگت سے آئے  پردیسی اپنے بیٹے کے ملنے پر خوشی سے نہال ہو گئے۔والدین نے اپنے لخت جگر کے بحفاظت ملنے پر پولیس کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دی۔ قبل ازیں بچے کے اغواء کا گوالمنڈی میں فوری مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدخبریں