نور مقدم قتل کیس، مرکزی ملزم کو پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پہنچا دیا گیا

30 Jul, 2021 | 10:41 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفرکوپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پہنچا دیا گیا۔

 ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس ملزم ظاہر جعفر کو لے کرلاہور پہنچی ہے، ملزم ظاہر جعفرکوسخت سکیورٹی میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی پہنچا دیا گیا، لاہور کی فرانزک لیبارٹری میں ملزم کی رہائش گاہ سے لی گئی ویڈیو کا فرانزک تجزیہ کیا جائے گا، ویڈیو میں موجود ملزم ظاہرجعفر کی شناخت سے متعلق فرانزک ٹیم تجزیہ کرے گی۔

ملزم کا فرانزک لیبارٹری میں پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا جائے گا،  پولی گرافک ٹیسٹ سے سچ اورجھوٹ کاتعین کیا جائے گا،اور یہ بھی تجزیہ کیاجائے گا کہ ویڈیو میں ایڈیٹنگ کرکے کوئی ردو بدل تو نہیں کیا گیا۔ملزم ظاہر جعفر سےنورمقدم کےقتل سےمتعلق سوالات کئے جائیں گے۔

واضح رہے کہ 20جولائی کو پاکستان کے سابق سفیر کی 28سالہ بیٹی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا تھا ، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم ظاہر جعفر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا جو کہ مقامی تاجر کا بیٹا ہے جبکہ  پولیس نے ملزم کو جائے وقوعہ سے مبینہ طور پر رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا تھاجو اس وقت ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے، ملزم ظاہر جعفر نے ‏نور مقدم کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا، پولیس نے مقتولہ پر تشدد کے ویڈیو شواہد حاصل کرلیے۔ 

مزیدخبریں