(ویب ڈیسک)کوروناکی چوتھی لہر میں تیزی،کیسز بڑھنےلگے،موذی وائرس مزید قیمتی جانیں نگل گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں 24گھنٹوں میں کوروناکے298نئےکیس رپورٹ ہوئے ،کورونا کے مثبت کیسزکی شرح6.5ریکارڈ کی گئی جبکہ موذی وائرس 24گھنٹوں میں کورونامزید9قیمتی زندگیاں نگل گیا۔
ملکی مجموعی صورتحال کی بات کی جائے تو گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 86 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 23 ہزار 295 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ 24 ہزار 861 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 36 ہزار 674 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 203 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 38 ہزار 843 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 117 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اب تک پنجاب میں 11 ہزار 19، سندھ میں 5 ہزار 947، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 444، اسلام آباد میں 799، بلوچستان میں 327، گلگت بلتستان میں 137 اور آزاد کشمیر میں 622 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔