محکمہ موسمیات نے  آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا

30 Jul, 2021 | 08:54 AM

Imran Fayyaz

(کومل اسلم) لاہورمیں آج بھی بادلوں کا بسیرا،ٹھنڈی ہواچلنے سےموسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

شہرکا درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کاتناسب84 فیصد ہے جبکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آج شہرکے متعدد مقامات پربارش کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔شہریوں نے صبح سویرے ہی پارکس کا رخ کر لیا اور موسم میں خوشگوار تبدیلی سے محظوظ ہوتے رہے۔

واضح رہے کہ کمشنر لاہور نے قبل ازیں متعلقہ محکموں کو  ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ رہنے کاحکم دیا تھا،محکمہ موسمیات نے بھی پیشگوئی کر دی ہے کہ آج شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں