برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ

30 Jul, 2021 | 08:13 AM

Imran Fayyaz

(جنید ر یاض)برائلر مرغی کے گوشت  کی قیمت میں کمی بیشی کا سلسلہ  تواتر سے جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ۔

شہریوں نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں استحکام نہ ہونے پر بارہا  عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے لیکن اس کے باوجود قیمتوں مستحکم کرنے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ   انتظامیہ برائلر مرغی کی قیمتوں کو مستقل بنیادوں پر کنٹرول کرنے  کے لئے اقدامات کرے  تاکہ قیمتوں میں استحکام رہے اور پہلے کی طرح مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان پر نہ پہنچنے پائے کیونکہ مہنگائی نے پہلے ہی غریب کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 11 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 186 روپے سے بڑھ کر 197 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
  زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 128 روپے جبکہ پرچون ریٹ 136 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمت 162 روپے فی درجن برقرار جبکہ انڈوں کی پیٹی 4 ہزار 740 روپے میں فروخت کیجارہی ہے۔

مزیدخبریں