ایل ڈے افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری

30 Jul, 2020 | 07:49 PM

Malik Sultan Awan

(در نایاب) ڈی جی ایل ڈی اے نے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے 24 افسروں کے تبادلے کردئیے.
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عزیز تاڑنے نے 24 افسروں کے تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ٹاؤن پلاننگ ونگ کےتبدیل کیے جانے والے چھ ڈپٹی ڈائریکٹروں میں عمیر بن سعد کو زون ون، سکندر ہارون کو زون ٹو ، علی عباس اور محمد نفیس کو زون تھری ،محمد عمر اور محمد اعجاز کو زون فور، ناہید بتول کو زون فائیو اور حارث علی کو زون سکس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ لگا دیا ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹروں اقرا یوسف اور احسان نواز کو تبدیل کر کے زون، عمران مقبول اور ناصر مقبول کو زون ٹو، حافظ اکرام اور عتیق الرحمان اور اقرا حسن کو زون تھری، عثمان بشیر کو زون فور اور عثمان طاہر کو زون تھری، رضا علی کو زون فور، رانا طاہر محمود کو زون فائیو، عمر ذوالفقار کو زون فائیو،فضا ناز کو زون فائیو، حبیب الرحمان کو زون سکس سکس اور مریم جاوید کو زون سکس میں تعینات کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زوہیب انور کو ڈائریکٹر جنرل سیل میں ڈپٹی ڈائریکٹر کوآرڈینیشن تعینات کردیا ہے۔

مزیدخبریں