پردیسیوں کی اپنے آبائی علاقوں کو واپسی

30 Jul, 2020 | 06:27 PM

Arslan Sheikh

( عثمان علیم/ سعید احمد ) بادامی باغ لاری اڈے میں آبائی علاقوں کو جانیوالے پردیسیوں کا رش، ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں خود ساختہ اضافے سے مسافر پریشان جبکہ کورونا ایس او پیز بھی مکمل نظر انداز کر دیئے گئے۔

لاری اڈا بادامی باغ میں پردیسیوں کا رش، اپنے پیاروں کے سنگ عید کی خوشیاں منانے کے لیے پردیسیوں کی بڑی تعداد نے لاری اڈے کا رخ کر لیا۔

رش کے باعث ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہوگئی، کرایوں میں خود ساختہ اضافے پر شہریوں نے مایوسی کا اظہار کیا۔

بس اڈوں پر ٹرانسپورٹرز اور شہریوں کی جانب سے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی بھی کھلےعام جاری ہے، جسے روکنے اور پوچھنے والا کوئی نہیں۔

شہریوں اور ٹرانسپورٹرز کی بے احتیاطی سے کورونا خدشات بڑھ گئے جبکہ کرائے میں اضافے سے بھی شہری پریشان ہیں۔

دوسری جانب عید پر لاہور ریلوے سٹیشن سے دیگر شہروں میں جانے والوں کا رش نہ ہونے کے برابر ہے۔ عید کی خوشیاں اپنے پیاروں کیساتھ منانے کیلئے آبائی علاقوں میں جانے کا سلسلہ تو شروع ہوا مگر کورونا وائرس کے اثرات لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی دکھائی دیئے، محدود ٹرین آپریشن اور ساٹھ فیصد بکنگ کے باعث ریلوے اسٹیشن پر رش میں میں واضع کمی جبکہ پلیٹ فارم بھی ویران ہوگئے۔

کورونا وائرس کے حوالے سے جاری ایس او پیز کے مطابق مسافروں کو اوپن ٹکٹ بھی نہیں دیا جارہا، لاہور سے جانیوالے مسافروں کی تعداد کم کراچی اور کوئٹہ سے آنیوالے مسافروں کی تعداد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کراچی اور کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کے متعدد سٹاپ ختم کرنے کے باعث بھی رش میں کمی ہوئی۔

مسافروں کا کہنا ہےکہ ریلوے اسٹیشن پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے جبکہ چھوٹے سٹاپ نہ ہونے سے پریشانی کا سامنا ہے۔  

مزیدخبریں