عید پرتھیٹر کھول دیئے جائیں گے؟

30 Jul, 2020 | 04:35 PM

Malik Sultan Awan

(علی اکبر) صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ایس او پیز کے ساتھ جلد تھیٹر زکو کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے تھیٹر، آرٹسٹس اینڈ پرڈیوسرز ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور، چئیر مین قیصر ثنااللہ ،راشد محمود ، قیصر پیا، بلال چودھری ، طاہر انجم ،شاہد خان ، محمد یوسف ، اور شہزاد شامل تھے۔ وفد نے تھیٹرز کے فنکاروں اور پروڈیوسروں کے مسائل کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

اس موقع پر صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ حکومت کو بخوبی ادراک ہے کہ چہروں پر مسکراہٹ لانے والے تھیٹر بند ہونےسےکس حدتک پریشان ہیں۔ جلدہی ایس اوپیزبناکرتھیٹرکھولیں گے۔انہوں نےکہاکہ حکومت کی بہترین حکمت عملی سےکوروناوبا شکست کےقریب ہے۔پنجاب حکومت تھیٹربندہونےکی وجہ سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزیدخبریں