انگلش کرکٹ بورڈ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی، وسیم خان

30 Jul, 2020 | 04:18 PM

Malik Sultan Awan

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکیٹو وسیم خان نےکہا ہےکہ انگلش کرکٹ بورڈ سے کوئی ڈیل نہیں ہوئی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےدورہ پاکستان کےلیےپرامید ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیف ایگزیکٹووسیم خان کا کہنا ہےکہ قومی کرکٹ ٹیم کےدورے کوانگلینڈ میں بہت سراہا جارہا ہے، ویڈیو لنک پرگفتگو کرتے ہوئے وسیم خان نےکہا کہ یقینا مستقبل میں اس حوالےسےانگلینڈ کرکٹ بورڈ سے تبادلہ خیال بھی ہوگا۔ وسیم خان نےکہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی معاشی اعتبار سے بھی ضروری ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اب عالمی کرکٹ کے فیصلے کررہا ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی نےکہا کہ انگلینڈ سے موصول غیرجانبدارانہ فیڈ بیک کے مطابق تمام کھلاڑی اس دوران بھرپور ٹریننگ کررہے ہیں، ان کی توجہ صرف کرکٹ پر مرکوز ہے،جس پر ٹیم انتظامیہ مطمئن ہے۔

مزیدخبریں