ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نام بدل کرقربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم

 نام بدل کرقربانی کی کھالیں جمع کرنیوالی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ پنجاب نے نام بدل کرقربانی کی کھالیں جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ نام بدل کر قربانی کی کھالیں جمع کرنے والی کالعدم تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، کسی کالعدم تنظیم کو عید کے موقع پر کیمپ لگانے کی بھی اجازت نہ دی جائے۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کوئی کالعدم تنظیم یا اس کے کارکن قربانی کی کھالیں جمع کرتے پائے جائیں تو فوری طور پر کھالیں ضبط کر کے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے جائیں۔

 محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی کالعدم تنظیم کو کام کرنے کی اجازت نہیں، اگر کسی کالعدم تنظیم کے کارکن فعال پائے گئے تو ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس حوالے سےلاہور پولیس نے بھی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے 48 کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،محکمہ داخلہ کی طرف سےکالعدم تنظیموں کو کھالیں اکٹھی کرنے سے روکنے کیلئے  ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا، غیر قانونی کھالیں اکٹھی کرنے والوں کے خلاف گیارہ بی شیڈول دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایف آئی آر درج کروائی جائے گی۔

یاد رہے کہ عید الاضحیٰ ہر سال قمری مہینہ ذوالحج کی دس تاریخ کو منائی جاتی ہے، عید کی نماز کے بعد صاحب حیثیت مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئےاللہ کی راہ میں جانور قربان کرتے ہیں، اس سال یکم اگست بروز ہفتہ کو عید قربان منائی جائے گی، حکومت کی جانب سے عید پر تین چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ، عید الاضحیٰ کی چھٹیاں 31 جولائی بروز جمعہ سے 2 اگست بروز اتوار تک ہوں گی، پیر کو تمام سرکاری ونجی ادارے کھل جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer