ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

20لاکھ کے جوتے،خاص بات کیا ہے؟

20لاکھ کے جوتے،خاص بات کیا ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:معروف کمپنی نائیک کے جوگرز کا ایک ایک جوڑا 20، 20لاکھ روپے سے بھی مہنگا فروخت ہو رہا ہے اور وہ بھی سیکنڈ ہینڈ۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اس جوتے میں ایسی کیا خاص بات ہے؟ جب آپ کو یہ خاص بات بتائی جائے گی تو آپ سر پکڑ کر بیٹھ جائیں گے۔

میل آن لائن کے مطابق ان جوگرز کا نام ’ ایئرڈیور‘ (Air Dior)رکھا گیا تھا جو رواں سال جون میں مارکیٹ میں متعارف کروائے گئے۔یہ جوگرز نائیک نے کرسٹیان ڈیور کے ساتھ اشتراک سے تیار کیے تھے اور ان کے صرف 8ہزار جوڑے ہی تیارکیے گئے تھے۔ ان جوگرز کو رواں سال کے آغاز میں متعارف کروایا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وباءکی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی اور بالآخر جون میں متعارف کروائے گئے تاہم کمپنی کی طرف سے کچھ بڑی شخصیات کو یہ جوتے خریدنے کے براہ راست دعوت نامے دیئے گئے جن میں امریکی ماڈل و اداکارہ کیلی جینر بھی شامل تھیں۔ ان شخصیات کو یہ جوگرز پہلے ہی مل گئے۔ کیلی جینر نے ان جوگرز کے ساتھ اپنی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کر دیں۔

کیلی جینر کے یہ تصاویر پوسٹ کرنے کی دیر تھی کہ یہ جوگرز خریدنے کے خواہش مندوں کی تعداد لاکھوں میں پہنچ گئی۔ جوتے مارکیٹ میں آنے سے پہلے 9لاکھ سے زائد لوگوں نے انہیں خریدنے کے لیے ویب سائٹ پر سائن اپ کیا۔ کمپنی کی طرف سے ان کی قیمت 2ہزار ڈالر (تقریباً 3لاکھ 33ہزار روپے)رکھی گئی تھی۔جونہی جوتے مارکیٹ میں آئے، ہاتھوں ہاتھ بک گئے۔ اب لوگ ’ری سیل‘ ویب سائٹس پر یہ جوتے سیکنڈ ہینڈ حالت میں خریدنے کے لیے جتن کر رہے ہیں اور وہاں ان کی ڈیمانڈ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے ان کی قیمت 13ہزار ڈالر (تقریباً 21لاکھ 68ہزار روپے) سے 20ہزار ڈالر (تقریباً 33لاکھ 36ہزار روپے)تک جا پہنچی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer