ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کس کے ساتھ ہیں؟ گورنرپنجاب کا انکشاف

عوام کس کے ساتھ ہیں؟ گورنرپنجاب کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ کیساتھ نہیں حکومتی پالیسیوں کےساتھ کھڑے ہیں ،سیاسی مخالفین پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کہیں بھی عوام کی بات نہیں کرتے ،عوام نے عید اورمحرم الحرام میں ایس او پیز پر عمل کرلیا تو انشاءاللہ ہم کورونا کو شکست دے دینگے۔

 گورنر پنجاب چودھری محمد  سرور سے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے ملاقات کی،گورنر ہاﺅس میں ملاقات میں سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی گئی ،گورنر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھرپور اجاگر کرنے پر شبلی فراز کی کارکردگی کوسراہا۔

گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہاکہ عوام اپوزیشن کے بیانیہ کیساتھ نہیں حکومتی پالیسیوں کےساتھ کھڑے ہیں ،سیاسی مخالفین پارلیمنٹ کے اندر اورباہر کہیں بھی عوام کی بات نہیں کرتے ،چودھری محمد سرور نے کہاکہ ملک کو معاشی طر پر مضبوط بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں ،وزیراعظم اصولوں پر ڈٹ جانے والے لیڈر ہیں سمجھوتہ کرنے والے نہیں ،انہوں نے کہاکہ عوام نے عید اورمحرم الحرام میں ایس او پیز پر عمل کرلیا تو انشاءاللہ ہم کورونا کو شکست دے دینگے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہاکہ حکومت ہر سطح پر شفافیت اور میرٹ کویقینی بنا رہی ہے ،اپوزیشن جومرضی کرتی رہے ملک میں عام انتخاات اپنے وقت پر ہی ہونگے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت احتساب کاسامنا کرنا پڑے گا،اپوزیشن کاایجنڈے صرف اور صرف ذاتی مفادات کاتحفظ ہے ان کو ملک و قوم کی فکر نہیں ۔

گور نر ہاوس میں ہونیوالی ملاقات میں سیاسی او ر حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز پر گفتگوکی گئی۔ گور نر پنجاب نے حکومتی اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کر نے پر شبلی فراز کی کار کردگی کو سراہا۔ گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین پار لیمنٹ کے اندرباہر کہیں بھی عوام کی بات نہیں کر تے ، بلاامتیاز احتساب ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے ،قومی وسائل کاتحفظ کیا جائیگا۔وزیراعظم عمران خان اصولوں پر ڈٹ جانیوالا لیڈر ہے سمجھوتہ کر نیوالا نہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer