ڈیفنس(علی رامے) کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران،عید قربان پر چمڑے کا کاروبار بھی متاثر ہونیکا خدشہ ہے۔ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث جہاں پوری دینا میں انڈسڑی کوشدید بحران کا سامنا ہے، وہیں چمڑے کے کاروبارمیں بھی مشکلات رہیں گی.
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی بحران،عید قربان پر چمڑے کا کاروبار بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث جہاں پوری دینا میں انڈسڑی کوشدید بحران کا سامنا ہے، وہیں چمڑے کے کاروبارمیں بھی مشکلات رہیں گی. پاکستان ٹرینرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین آغا سیدین کہتے ہیں کہ اس عید قربان پرجانوروں کی قربانی میں واضح کمی ہوگی۔
گزشتہ سال عید پر 81 لاکھ جانور قربان ہوئے تھے لیکن اس سال قربان ہونے والے جانوروں کی شرح کم ہے۔ آغاسیدین کا کہنا ہے کہ قربانی میں کمی کی اصل وجہ متوسط طبقہ کے پاس جانور خریدنے کے لیے رقم اور روزگار کا نہ ہونا ہے جس سے چمڑے کے کاروبار میں بھی تیس سے چالیس فیصد کمی آئیگی۔
چیئرمین پاکستان ٹرینرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اس عید قرباں پرجانوروں کی تعداد میں کمی کے باعث کھال کی قیمت بھی کم ہوگی۔ آغا سیدین نے کہا کہ اب موسم کی شدت میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،شہری کھال کوشاپر میں نہ رکھیں بلکہ جلد از جلد نکال دیں تاکہ اس کی اہمیت میں فرق نہ آئے۔