ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بڑا پراجیکٹ، ایل ڈی اے کی ناقص کارکردگی کی نذر

بڑا پراجیکٹ، ایل ڈی اے کی ناقص کارکردگی کی نذر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( درنایاب ) پارک اینڈ شاپ ارینہ پراجیکٹ ایل ڈی اے کی ناقص کارکردگی کی نذر ہوگیا، نو ماہ میں مکمل ہونے والا منصوبہ ایک سال اور نو ماہ بعد بھی ادھورا، لاگت ایک ارب 70 کروڑ سے تجاوز کرگئی۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جوہرٹاؤن میں پارک اینڈ شاپ پراجیکٹ 2017 میں شروع کیا تھا، منصوبے کی ڈیڈ لائن نو ماہ مقرر جبکہ لاگت بھی ایک ارب منظور کی گئی تھی، ایل ڈی اے کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے منصوبے پر ایک سال تک کام بند رہا، ایل ڈی اے گورننگ باڈی کی منظوری کے باوجود ارینہ کا فنانشل ماڈل بنانے میں بھی ناکام ہے۔

ذرائع کے مطابق انجنئیرنگ ونگ ٹیپا کی جانب سے کم تخمینہ لاگت لگانے سے بھی منصوبے کو نقصان پہنچا، منصوبے کا سکوپ آف ورک اچانک بڑھایا گیا، ارینہ پراجیکٹ پر سرکار کے وسائل کا بے دریغ استعمال بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تاحال منصوبے میں شامل دکانوں کو لیز یا کرایہ پر دینے کا بھی فیصلہ نہ کیا جاسکا۔

ایل ڈی اے کی منصوبہ بندی اور نظر ثانی پی سی ون تاحال منظور نہ ہونے کی وجہ سے منصوبے کی لاگت میں اضافہ اور سرکاری وسائل کا بھی ضیاع ہورہا ہے۔