شاہد ندیم: وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے پاسپورٹس کے سٹیٹس میں تبدیلی کی پالیسی کوتبدیل کردیا، وئیلڈ پاسپورٹس کی صورت میں صرف پانچ ہزار روپے جرمانہ جمع کرا کر تجدید کی بجائےسٹیٹس کوتبدیل کردیا جائیگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ایکسپائرپاسپورٹس کی دوبارہ تجدید کی جائیگی، وئیلڈ پاسپورٹس ہونے کی صورت میں صرف 5 ہزار روپےجرمانہ عائد کیا جائیگا، پالیسی کےمطابق این او سی اور شناختی کارڈ دکھانے کے بعد صرف اضافی جرمانہ ادا کرنا ہو گا، جرمانہ جمع کرا کر پاسپورٹ کا سٹیٹس سرکاری کردیا جائیگا۔ وئیلڈ پاسپورٹ ہونے پر دوبارہ تجدید کی ضرورت نہیں ہو گی، پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں جرمانے کیساتھ فیس بھی ادا کرنا ہو گی۔