(سٹی 42) پنجاب میں افسران کی تنخواہوں میں ڈیڑھ گنا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری، تمام صوبائی اداروں میں گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کو ایگزیکٹو الاؤنس ملے گا۔
پنجاب میں افسران کے لیے بنیادی تنخواہ میں ڈیڑھ گنا اضافے کی منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب نے دی تھی، جس پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ایگزیکٹو الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن کے مطابق یہ الاؤنس کیڈر پوسٹوں پر کام کرنے والے افسروں کو ملے گا۔
ذرائع کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پی اینڈ ڈی، تمام صوبائی اداروں کے سیکرٹریز، ایڈیشنل سیکرٹریز، ڈپٹی سیکرٹریز، ایس او، کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی سیز، اتھارٹی کے ڈی جیز، جوڈیشیل مجسٹریٹ اور دیگر ریگولر پوسٹوں پر کام کرنے والے افسران کو الاؤنس دیا جائے گا۔
دوسری جانب الاؤنس کے اجراء کو ایپکانےسرکاری ملازمین میں تفریق کے مترادف قرار دیدیا۔