بڑی عید کیلئے بڑا صفائی پلان تیار

30 Jul, 2019 | 02:54 PM

Sughra Afzal

(عثمان علیم) بڑی عید کیلئے بڑا صفائی پلان تیار،  ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ ایم ڈی لاہور اجمل بھٹی سمیت سب الائیڈ محکمے شہر میں زیرو ویسٹ کیلئے عید الاضحیٰ پر سڑکوں پر ہونگے، انہوں نے شہریوں سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل کی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا، ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ اجمل بھٹی اور جی ایم آپریشن سہیل ملک نے صفائی پلان پر تفصیلی بریفنگ دی،صفائی پلان کے تحت شہر میں ساڑھے 8 ہزار کنٹینرز کو زیرو ویسٹ کیا جائیگا، 190 قربان گاہیں قبرستان اور مساجد کی صفائی و دھلائی کی جائے گی،عید کیلئے چار ڈمپنگ سائٹ بنا دی گئی ہیں، ایک سائٹ لکھو ڈیر جبکہ دیگرمحمود بوٹی، سگیاں اور سندر میں بنائی گئی ہیں۔

دیہی علاقوں، ریلوے اور کنٹونمنٹ بورڈ کیلئے عارضی کنٹینرز مہیا کیے جائیں گے،18 لاکھ 65 ہزار پولی تھین بیگ فراہم کیے جائیں گے، شہر بھر میں 300 ٹن چونا لگایا جائےگا، 35 ہزار لیٹر فرنائل اور واٹر باوزر سے صفائی و دھلائی کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر صالحہ سعید کا کہنا ہے کہ شہریوں کی شکایات کا ازالہ موبائل ایپ اور کنٹرول روم پر آنیوالی کالز پر فوری کیا جائے۔

ایم ڈی ایل دبلیو ایم سی اجمل بھٹی کا کہنا تھاکہ زیرو ویسٹ کے حوالے سے تمام تر کوششیں کی جائیں گی، شہر میں صفائی کی بہترین صورتحال کو یقینی بنانے کیلئے نہ صرف ضلعی انتظامیہ اور الائیڈ محکموں بلکہ شہر یوں کو بھی ذمہ داری کا ثبوت دینا ہوگا۔

مزیدخبریں