لیسکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن شہریوں کیلئے خطرے کی علامت بن گئی

30 Jul, 2019 | 01:19 PM

Sughra Afzal

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو گرڈ سسٹم کنسٹرکشن حکام کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے ہائی ٹرانسمیشن لائن شہریوں کیلئے خطرےکی علامت بن گئی، ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ برقی لائن ٹوٹ کر گھروں پر گر گئی۔

لیسکو کی ہائی ٹرانسمیشن لائن بند روڈ کے رہائشیوں کی زندگیوں کیلئے خطرے کی علامت بن گئی ہے، لیسکو کی 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن میں چوتھی مرتبہ بریک ڈاؤن ہوا ہے، بریک ڈاؤن راوی سرکٹ سے سید پور گرڈ سٹیشن جانیوالی لائن میں ہوا، بریک ڈاؤن کی وجہ سے 132 کے وی کی لائن گھروں پر گر گئی تاہم کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

 ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ ہائی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی پیدا ہوئی ہے، ٹرانسمیشن لائن کو چھ ماہ قبل مکمل کر آپریشنل کیا گیا تھا، تاہم ناقص کنڈکٹر کے استعمال کی وجہ سے بار بار تار گرنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں