نیب کو اسحاق ڈار کیخلاف اہم شواہد مل گئے

30 Jul, 2019 | 01:01 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) نیب لاہور کو سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔

 سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ذرائع کے مطابق نیب نے اسحاق ڈارکیخلاف انکوائری کے دوران منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کر لیے ہیں، جس کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کا 5 کنال رقبہ پر محیط بنگلہ پہلے ہی بحق سرکار ضبط کرلیا گیا۔

اسحاق ڈار کیخلاف جاری کیس میں عنقریب مزید اہم پیشرفت ہونے کی توقع ہے، احتساب عدالت کی جانب سے ملزم اسحاق ڈار کو پہلے ہی مفرور قراردیا جا چکا ہے۔

مزیدخبریں