حکومت کا پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنانے کافیصلہ

30 Jul, 2019 | 12:34 PM

Sughra Afzal

(علی رامے) پنجاب حکومت کا سیاحت کے فروغ کیلئے نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ، محکمہ سیاحت کو پنجاب ٹوررازم ڈویلپمنٹ کے نام سے اتھارٹی کے ڈارفٹ بل تیار کرنے کے حکامات جاری کردیئے گئے، ٹی ڈی سی پی کو اتھارٹی میں ضم کردیا جائےگا۔

  پنجاب حکومت سیاحت میں مزید سہولیات اور فروغ کیلئے ایک نئی اتھارٹی قائم کرنے جارہی ہے، اتھارٹی کو ترقیاتی کام خود انجام دینے کا اختیار دیا جائے گا، اتھارٹی کے قیام کے لیے مختلف صوبائی محکموں سے تجاویز بھی لی جارہی ہیں۔

سیکرٹری سیاحت ندیم محبوب نے کہا ہے کہ ٹی ڈی سی سے کسی ملازم اور افسرکو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا، ایم ڈی کی پوسٹ ڈی جی میں منتقل ہوگی۔

مزیدخبریں