ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تخت لاہور کا معرکہ کون سر کرئے گا؟

 تخت لاہور کا معرکہ کون سر کرئے گا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین عابد:تخت لاہور کے معرکہ میں کون کامیاب ہو گا، صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف خود آزاد  ارکان  مسلم لیگ ن میں شمولیت کے حوالےسے متحرک ہوگئے۔

سٹی 42 کے مطابق تخت لاہور کا معرکہ کون سر کرئے گا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف میں معرکہ کو سر کرنے کے حوالےسے رسہ کشی جاری ہے۔ مسلم لیگ ن نے انتخابات میں ایک سو انتیس نشستیں حاصل کی ہیں جبکہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے ڈیڑھ سو کے قریب نشستیں ہونی چاہئے اور اس سلسلےمیں صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف نے آزاد ایم پی اے جگنوں محسن سے ملاقات کی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔دوبارہ ووٹوں کی گنتی،ہائیکورٹ نےدرخواست نمٹادی 

  مسلم لیگ ن کے ذرائع کےمطابق ملک احمد علی او لکھ رانا لیاقت اور فدا حسین وٹونےمسلم لیگ ن میں شمولیت کاعندیہ دے تودیا ہے لیکن باقاعدہ طورپرابھی تک شمولیت نہیں کی۔ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں حکومت بنانے کے لئے جہاں پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی وہیں مسلم لیگ ق نے تو مسلم لیگ ن کی حمایت کرنے سے صاف انکار کرکے مسلم لیگ ن کو حکومت بنانے میں مشکلات کا شکار کردیا ہے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں۔۔۔لیگی قیادت کے بڑےسرجوڑ کر بیٹھ گئے 

 علاوہ ازیں صدرمسلم لیگ ن میان شہبازشریف نے خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابط مخدوم احمد محمود سےبھی ملاقات کی ہے لیکن آزاد امیدواروں کےحوالےسے جہاں مسلم لیگ ن سولہ امیدواروں کےساتھ رابط کا دعوی کررہی ہے ابھی تک باظابط۔ کسی نے بھی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان نہیں کیا۔

یہ بھی لازمی دیکھیں۔۔۔