کچہ جیل روڈ پرگندگی کے باعث تعفن اور بیماریاں پھیلنے لگی

30 Jul, 2018 | 12:56 PM

حرااعوان

عثمان خان: کچہ جیل روڈ کی تعمیر کہ باوجود بھی فٹ پاتھ پر جگہ جگہ گندگی کے ڈھیڑ، گندگی نے نئی سڑک کی خوبصورتی کو ماند کردیا۔

سٹی 42 کے مطابق گزشتہ حکومت کی جانب سے چونگی تا کوٹ لکھپت کچہ جیل روڈ کا منصوبہ مکمل ہوا توکچی سڑک نئی سڑک بن گئی مگر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے سڑک پر کوڑے دان موجود نہ ہونے پر شہریوں نے فٹ پاتھ پر کوڑا رکھنا شروع کردیا جس کے باعث سڑک کی خوبصورتی مانند پڑنے کے ساتھ تعفن اور بیماریاں پھیلنے لگی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔مال روڈ کی پرانی خوبصورتی کو بحال کرنے کا حکم جار ی 

  شہریوں کا کہنا تھا کہ کوڑا دان موجود نہ ہونے کے باعث مجبورا کوڑا فٹ پاتھ پرپھینکنا پڑتا ہے۔ کاروباری شخصیات کا کہنا تھا کہ کوڑے کی وجہ سے کاروبار متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے متعلقہ انتظامیہ سے کوڑے دان رکھوانے اور بروقت صفائی کرانے کامطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں