ملک اشرف: ن لیگی امیدواروں کا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج،ہائیکورٹ نےدرخواست واپس لینےکی بناء پرنمٹادی۔
سٹی 42 کے مطابق مسلم لیگ ن کےامیدواروں نےووٹوں کی دوبارہ گنتی کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ جسٹس شاہد کریم نے عمران خالدبٹ کی درخواست پرسماعت کی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن اورریٹرننگ آفیسرکو فریق بنایا گیا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔لیگی قیادت کے بڑےسرجوڑ کر بیٹھ گئے
درخواستگزار نے موقف اختیار کیا کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کےرضوان اللہ بٹ کوشکست دی۔ ریٹرننگ افسرنےنوٹس جاری کیے بغیر دوبارہ گنتی کاحکم دیدیا۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ پی پی54 کےووٹوں کی دوبارہ گنتی کااقدام کالعدم قراردیا جائے۔ عدالت نے درخواستگزاروں کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بناء پر کسی قسم کی کارروائی کے بغیر نمٹا دی۔