راؤ دلشاد:لاہور میں مسلم لیگ نون کی قیادت کا مشاورتی اجلاس،لیگی رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ حلف لینے یا نہ لینے سے متعلق حتمی اعلان اے پی سی کے بعد قیادت کرے گی، احسن اقبال اور مشاہد اللہ خان نے انتخابات متنازع قرار دے دیا۔
یہ بھی دیکھیں۔۔۔
سٹی 42 کے مطابق ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ نون کے پارٹی سیکرٹریٹ میں لیگی قیادت سرجوڑ کر بیٹھی۔ اجلاس اختتام پزیر ہونے کے بعد لیگی رہنماؤں نے حسب روایت میڈیا کے سامنے حریفوں کو ہدف تنقید بنایا۔ خواجہ آصف نے مطالبہ کیا کہ حالیہ انتخابات کو پرکھنے کے لیے نون پی سی او ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔
یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔جیت کا نشہ چڑھ گیا، پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے قانون کی دھجیاں اُڑا دیں
مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے قرار دیا کہ پری پول رگنگ کے زریعے لائی گئی۔ ناتجربہ حکومت نے جماعت کی سالہا سال کی محنت پر پانی پھیر دیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ انتخابات کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کارکنوں کے ساتھ مل کر تحریک بھی چلائی جائے گی۔