ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبر مکمل ہو گئے

اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ممبر مکمل ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 :اسلامی نظریاتی کونسل ایک عرصہ بعد مکمل ہوگئی ،اسلامی نظریاتی کونسل کے 20 ارکان مکمل کرلئے گئے ۔

اسلامی نظریاتی کونسل میں علامہ راغب نعیمی، حافظ طاہر اشرفی، علامہ افتخار نقوی سمیت 20 علمائے کرام و سکالرز شامل  ہیں ،اسلامی نظریاتی کونسل میں 2 ریٹائر ججز اور ایک خاتون بھی شامل  ہے۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے  10 ممبران کا تعلق بریلوی، 5 دیوبند، 2 اہلحدیث اور ایک اہل تشیع ممبر شامل  ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل کا بنیادی کام ملکی قوانین کو اسلامی نکتہ نگاہ سے دیکھنا اور سفارشات مرتب کرنا ہے

1962 سے 2024ء تک اسلامی نظریاتی کونسل کے 16 چئیرمین  اپنی 3 سالہ مدت پوری کرچکے  ہیں جن میں سے ڈاکٹر ایس ایم زمان، مولانا محمد خان شیرانی اور ڈاکٹر قبلہ ایاز دو دو مرتبہ چیئرمین نظریاتی کونسل مقرر ہوئے ۔ ڈاکٹر خالد مسعود جون 2004ء سے جون 2010 تک بلاتعطل کونسل کے چیئرمین رہے ۔