سٹی42: بھارت, آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویلز کے کپتانوں کے دستیاب نہ ہونے کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئینز ٹرافی کے میگا کرکٹ ایونٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو روایتی لہوری تزک و احتشام کے ساتھ کرے گا۔ بھارت کے کپتان روہت شرما کے اس تقریب میں شرکت کے لئے پاکستان نہ آنے اور آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویلز کی ٹیموں کی تاخیر سے پاکستان آمد کے باعث چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے ساتھ تمام ٹیموں کے کپتانوں کی میڈیا کے سامنے رونمائی اور فوٹو شوٹ کے ایونٹس تقریب کا حصہ نہیں ہوں گے۔
پاکستان کرکت بورڈ نے جو شیڈول فائنل کیا ہے اس کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں تاریخی حضوری باغ میں ہو گی، لیکن کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہو گا۔
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلی جائے گی۔ 19 مارچ کو پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈکے مابین کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں ہو گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے لاہور مین چیمپئینز ٹرافی کے افتتاح کی تقریب میں کپتانوں کی میڈیا کے ساتھ مختصر انٹرایشن اور فوٹو شوٹ کو شامل نہ کئے جانے کی خبر کو بھارت کے میڈیا نے انڈین کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کو چھپانے کے لئے ایسے بیان کیا کہ اب بھارت کے کپتان کے پاکستان جانے کا امکان ختم ہو گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک ذریعہ نے کہا کہ پی سی بی کو پری ٹورنامنٹ کپتانوں کا اجتماع"سخت سفری شیڈول کی وجہ سے ٹیموں کی عدم دستیابی"کے سبب منسوخ کرنا پڑا۔ پی سی بی کی عہدیدار نے بتایا کہ "ٹورنامنٹ سے پہلے تمام ٹیموں کا شیڈول سخت ہے۔ انگلینڈ اور ہندوستان وائٹ بال کی سیریز کھیل رہے ہیں جبکہ آسٹریلیا سری لنکا میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کھیل رہا ہے"۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی سی بی ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب 16 فروری کو آفیشل افتتاحی تقریب کے بجائے لاہور میں منعقد کرے گا۔
چیمپئینز ٹرافی کی روایت کے مطابق، تمام شریک ٹیموں کے کپتان آئی سی سی ایونٹ کے آغاز سے قبل پری ٹورنامنٹ فوٹو شوٹ کے لیے جمع ہوتے ہیں۔
چیمپئنز ٹرافی کا 2025 ایڈیشن، جو 19 فروری سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔ یہ میگا کرکٹ ایونٹ پاکستان مین کراچی، راولپنڈی اور لاہور میں ہو گا جبکہ بھارت کے تمام میچ دبئی مین ہوں گے۔
ہندوستان کی ٹیم نام نہاد سیکورٹی وجوہات کو عذر بنا کر پاکستان نہیں آ رہی۔ اس کا بدلہ لینے کے لئے پاکستان بھی انڈیا میں ہونے والے کرکٹ ایونٹس مین کھیلنے کے لئے اپنی ٹیموں کو انڈیا نہیں بھیجے گا۔ پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کے دوران بھارت کے میچ دبئی مین ارینج کرنا پڑ رہے ہیں۔ اسی طرح بھارت کو بھی اپنے ہاں ہونے والے تین بڑے ایونتس میں پاکستانی ٹیموں کے میچ انڈیا سے باہر کروانا پڑیں گے۔
چیمپئینز ٹرافی میں اگر بھارت کی ٹیم فائنل کے لیے کوالیفائی کرتی ہے تو بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان کے شہری اپنی میزبانی میں ہونے والے میگا کرکٹ ایونت کا فائنل پاکستان کے اندر ہوتا دیکھنے سے محروم رہیں گے، عین اسی طرح اگر پاکستان کی ٹیم بھارت مین ہونے والے میگا ایونٹس میں فائل تک پہنچی تو بھارت کے کرکٹ فینز بھی اس میگا ایونٹ کا فائنل صرف ٹی وی پر ہی دیکھ سکیں گے
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کنے تصدیق کی ہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اور کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کی جانب سے فراہم کردہ آمد کے شیڈول کے مطابق انگلینڈ کو 18 فروری کو لاہور پہنچنا ہے جب کہ آسٹریلوی ٹیم 19 فروری کو میدان میں اترے گی۔دریں اثناء بنگلہ دیش اور بھارت 15 فروری کو دبئی پہنچیں گے جب کہ افغانستان 12 فروری کو اسلام آباد پہنچے گا۔
نیوزی لینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ 8 سے 14 فروری تک لاہور اور کراچی میں سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لینے کے بعد پہلے ہی پاکستان میں ہوں گے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں شیڈول ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میگا ایونٹ کے پہلے میچ سے قبل ایونٹس کی شیڈول فہرست کی منظوری دے چکے ہیں۔
قذافی سٹیڈیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کا رسمی افتتاح کرے گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کو مہمان خصوصی ہوں گے۔ 11 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم کو آئی سی سی کے سپرد کر دیا جائے گا۔
11 فروری کو پی سی بی کراچی میں نیشنل سٹیدیم کی تزئین و آرائش مکمل ہونے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کے افتتاح کی رسمی تقریب کرے گا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔
"16 فروری کو لاہور مین چیمپئینز ٹرافی کےرسمی افتتاح کی تقریب کریں گے،"
انگلینڈ 18 فروری کو لاہور پہنچے گا جبکہ آسٹریلیا 19 فروری کو پہنچ رہا ہے۔