ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کانگو میں تنازعات؛ گوما میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی

کانگو میں تنازعات؛ گوما میں پھنسے پاکستانیوں کو روانڈا میں داخلے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : کانگو میں تنازعات کے بعد روانڈا نے گوما میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو  روانڈا کے حکام نےاپنے ملک میں داخلے کی اجازت دیدی ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 150 کے قریب پاکستانی گوما شہر میں پھنسے ہوئے تھے، اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے، ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے تاکہ شہریوں کی شناخت اور ان تک پہنچ سکے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، ہائی کمیشن کا عملہ مدد کی درخواست کرنے والے ہر شہری سے رابطے میں ہے، ہائی کمیشن سرحدی شہر بکاؤو میں پاکستانیوں تک بھی پہنچ رہا ہے، کوئی بھی متاثرہ پاکستانی دیے گئے نمبر پر ہائی کمیشن سے رابطہ کر سکتا ہے ۔