مراکش کشتی حادثہ؛ زندہ بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس آگئے

30 Jan, 2025 | 07:43 PM

سٹی 42 : مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو وطن واپس  پہنچا دیا گیا ۔ 

ایف آئی اے نے کشتی میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا، زندہ بچ جانے والوں کو سپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا ، جہاں تفتیش افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کردیئے۔ 

 واپس آنے والوں میں سے ایک نے بیان دیا کہ انسانی سمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واپس لائے جانے والے تمام افراد نے انسانی سمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں۔ ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ۔ 

مزیدخبریں