سٹی 42 : مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ۔
ایف آئی اے نے کشتی میں بچ جانے والے 7 پاکستانیوں کو واپس وطن پہنچا دیا، زندہ بچ جانے والوں کو سپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا ، جہاں تفتیش افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کردیئے۔
واپس آنے والوں میں سے ایک نے بیان دیا کہ انسانی سمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واپس لائے جانے والے تمام افراد نے انسانی سمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں۔ ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ۔