بسام سلطان :ایل ڈی اے کی شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، انارکلی ، ٹیمپل روڈ ،لوہاری گیٹ ، ہال روڈ ، میو ہسپتال، ٹاون شپ بازار ،داروغہ والا، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو،دھرم پورہ بازار، علامہ اقبال اور انفنٹری روڈمیں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا ،
ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارراوئیاں جاری ہیں ،اے سی سٹی بابر علی رائے نے انارکلی بازار، ٹیمپل روڈ و دیگر مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا ،اے سی سٹی کا انارکلی بازار کی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پائیداری کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا، انارکلی بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کیا ، ٹریفک پولیس نے دہلی مسلم ہوٹل میں پارکنگ کا انتظام کردیا،
ڈی سی لاہور کی ہدایت پر انارکلی بازار کے لیے فیس لفٹنگ اور سائن بورڈز کی تنصیب پر غور کیا جا رہا ہے ،ریونیو اسٹاف دو شفٹوں میں انارکلی بازار میں تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ کی نگرانی کرے گا،انارکلی بازار میں پارک کی گئی موٹر سائیکلوں کو چالان ٹکٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی زیر نگرانی پیر مکی داتا دربار میں دو ریڑھیاں ضبط کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ،
لوہاری گیٹ، انارکلی بازار، ہال روڈ اور میو ہسپتال کے عقب میں بینرز اور تجاوزات ہٹانے کا آپریشن کیا گیا ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے کہ ہال روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن میں 29 دکانیں سیل کرکے سامان ضبط کرلیا دوران آپریشن ضبط شدہ سامان کو سٹور میں جمع کروا دیا گیا،
اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ محمد یوسف نے ٹاؤن شپ میں کارروائیاں کیں ،ٹاؤن شپ میں 18 ریڑھیاں ضبط کی گئیں ، 90 فیصد دکانداروں نے ازخود تجاوزات ہٹا لیں،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے رکشوں کیلئے پارکنگ کی جگہ مختص کرنے کی ہدایت کی گئی ، اسسٹنٹ کمشنر راوی طارق شبیر نے سبزی منڈی، شاد باغ میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹرک سامان ضبط کرلیا،
اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد نے دھرم پورہ بازار، علامہ اقبال اور انفنٹری روڈ پر کارروائی کی ،تاجر یونین کے مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا، تاجر یونین نے تعاون کی یقین دہانی کروائی ،
اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ڈاکٹر انعم فاطمہ نے داروغہ والا، علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو میں آپریشن کیا، لال پل، میجر جمیل شہید روڈ اور جی ٹی روڈ اور ایجرٹن روڈ پر انسداد تجاوزات آپریشن کیا گیا،فٹ پاتھ پر لگے سائن بورڈز، بینرز اور تجاوزات ہٹا دی گئیں، ریڑھیوں کو بازار منتقل کیا گیا،تجاوزات کیخلاف کارروائی میں 31 دکانیں سیل، دو ٹرک سامان ضبط کرلیے ، غیر قانونی کھڑی گاڑیوں کے چالان کی ہدایت کی ، سکول انتظامیہ کو ٹریفک کیلئے انتظامات کا نوٹس دیا گیا ،
اسسٹنٹ کمشنر نشتر محمد سلیم عاصی نے فیروز پور روڈ کا دورہ کیا 10 دکانیں سیل اور سامان ضبط کرلیا، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ کا شريف پورہ روڈ، جی ٹی روڈ،گنجا سندھو چوک کا دورہ کیا ،سکائی لینڈ روڈ اور گھرکی ہسپتال روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔28 دکانیں سیل، دو مقدمات درج کرلیے اور وارننگ بھی دی گئی ،
اسسٹنٹ کمشنر علامہ اقبال ٹاؤن خواجہ محمد عمیر محمود نے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور کا دورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر صدر عبدالباسط صدیقی کی زیر نگرانی ہیئر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا، جموں چوک اور برکی روڈ سے تجاوزات اور بینرز ہٹا دیے گئے،۔
اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ زینب طاہر کی زیر نگرانی مانگا منڈی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوا، دوران کارروائی 2ٹرک سامان ضبط، مستقل تجاوزات مسمار، ایک مقدمہ درج کیا گیا ،