ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند نظر آ گیا، آج یکم شعبان ہے

Shaban Moon Sintering, City42
کیپشن: آج یکم شعبان ہے۔ روئیت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کئی جگہوں پر اپنے طریقہ کار کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کئے، چاند دیکھے جانے کی قابلِ اعتماد شہادتیں موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے چئیرمین ابو الخیر آزاد نے چاند دکھائی دینے کی سرکاری سطح پر تصدیق کی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:    شعبان کا چاند نظر آگیا ہے۔آج یکم شعبان ہے۔  شبِ برات 13 فروری کو ہو گی۔

رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین  مولانا عبدالخبیر آزاد نے شعبان المعظم کا چاند نظر آنےکا اعلان کیا۔

 روئیت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں کئی جگہوں پر اپنے طریقہ کار کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے خصوصی اجلاس منعقد کئے.رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں اسلام آباد میں ہوا۔ تمام زونل اور ضلعی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں نے اپنی میٹنگیں مقررہ مقامات پر منعقد کیں۔ چاند دیکھے جانے کی قابلِ اعتماد شہادتیں موصول ہونے کے بعد کمیٹی کے چئیرمین ابو الخیر آزاد نے چاند دکھائی دینے کی سرکاری سطح پر تصدیق کی۔

شعبان کی 15ویں شب کو شب برات کہا جاتا ہے۔ عامہ المسلمین کے عقیدہ کے مطابق شبِ برات کو رزق کی تقسیم کی رات تصور کیا جاتا ہے۔  اس رات مسلمان خاص طور سے نوافل ادا کرتے ہیں اور اپنے لئے اور اپنے متعلقین کے لئے رزق کی کشادگی کی دعائیں کرتے ہیں۔ 

اثنا عشری فرقہ کی بعض شیعہ فرقہ کی روایات کے مطابق امامِ زمانہ امام مہدی کی پیدائش بھی پندرہ شعبان کو ہوئی تھی۔  شعبان کے مہینے کو اثنا عشری فرقہ کی روایات میں خوشی کے واقعات سے بھرا مہینہ تصور کیا جاتا ہے کیونکہ بارہ اماموں میں سے کئی اس مہینے میں پیدا ہوئے تھے۔