ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی

 انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ سے بھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.87 روپے سےبڑھ کر 278.97 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ دسمبر 24 کا درآمدی بل 5 ارب 40 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا ہے ، درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.82 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو 30 پیسے کمی سے 292.90 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 1 پیسے اضافے سے 349.94 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 76.50 روپے، سعودی ریال  74.75 روپے پر ہی برقرار رہا ۔