سٹی42 : جناح ہسپتال لاہور کی 8 میں سے 6 لفٹس خراب ہیں ،عملہ بھی غائب ہوگیا،ہسپتال میں لفٹوں کی بندش سے مریض خوار ہوگئے
بالائی منزلوں پر وارڈز ، آئی سی ، تھیٹرز تک مریضوں کو لے جانا محال ہوگیا. لفٹس کوفعال کرنے کےحوالے سے انتظامیہ تاحال ٹھوس اقدامات میں ناکام ہے ۔ عرصہ دراز سے لفٹس خرابی کا مسئلہ دور نہیں ہوسکا،ہسپتال میں صرف 2 لفٹس فعال ہیں ان کو بھی جزوی طور پر چلائی جارہا ہے۔ سہ پہر 2 بجے کے بعد سے صرف ایک لفٹ ہسپتال میں فعال رکھی جاتی ہے۔

Stay tuned with 24 News HD Android App
