ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملازمین کے ہڑتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی

ملازمین کے ہڑتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فنی تعلیمی بورڈ پنجاب نے ملازمین پر ہٹرتال اور احتجاج میں شرکت پر پابندی لگا دی ۔ 

فنی تعلیمی بورڈ کے مطابق کوئی بھی ملازم  ایپکا کے احتجاج میں شرکت نہیں کرے گا، کسی کو فون کال اور میسج پر چھٹی نہیں ملے گی، تمام سیکشنز کے انچارجز حاضری کا ریکارڈ رکھیں گے ۔ 

فنی تعلیم ڈیپارٹمنٹ نے ایک مراسلہ سرکولیٹ کیا ہے جس کے مطابق کسی ملازم نے  قواعدو ضوابط کی خلاف ورزی کی تو  اس کے خلاف تادیبی کارروائی ہوگی ۔ 

ملازمین کا کہنا ہے کہ اپنے حق کیلئے احتجاج کرنے پر پابندی لگانا نامناسب اقدام ہے، فنی تعلیمی بورڈ  کی جانب سے عامرانہ رویہ اپنایا جا رہا ہے، حکومت کیجانب سے احتجاج کرنے پر ایسی کوئی پابندی نہیں ہے ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer