ایاز رانا: ملکی تاریخ میں سونے کی فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی.
فی تولہ سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح290300 روپے پر جا پہنچی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق آج مقامی مارکیٹ میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1600 روپےکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 3 سو روپے ہوگئی ہے،اس کے علاوہ دس گرام سونے کےبھاؤ 1372 روپے بڑھ کر 248885 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کے دام ابھی بلند ترین سطح سے نیچے ہیں،عالمی منڈی میں فی اونس سونا 15 ڈالر مہنگا ہوکر 2778 ڈالر کا ہوگیا ،عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا کا آل ٹائم ہائی 2784 ڈالر ہے۔