سٹی 42 : ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران عمرہ زائرین کے ذریعے نشہ آور ادویات کی سمگلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی شناخت محمد جنید کے نام سے ہوئی ، ملزم کو کھارادر کراچی سے گرفتار کیا گیا، ملزم ٹراماڈول نامی نشہ آور گولیوں کی غیر قانونی سپلائی میں ملوث تھا، ملزم نے مذکورہ ادویات کو عمرہ زائرین کے ذریعے سعودی عرب اسمگل کیا، سعودی عرب پہنچنے پر سعودی حکام نے عمرہ زائرین کو گرفتار کر لیا، جن کے ذریعے یہ منشیات اسمگل کی جا رہی تھیں۔ متاثرہ افراد کے اہل خانہ نے ایف آئی اے سے رجوع کیا، جبکہ پاکستانی ایمبیسی جَدہ نے بھی اس واقعے کی تحقیقات کے لئے درخواست دی۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔