ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی میں ہڑتال کا چوتھا روز،مریض رُل گئے

پی آئی سی میں ہڑتال کا چوتھا روز،مریض رُل گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چودھری: پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی  (پی آئی سی) میں ڈاکٹروں کی جانب سے کی گئی ہڑتال کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔

  ہڑتال کے باعث علاج معالجہ چوتھے روز بھی  شدید متاثر ہے۔ینگ ڈاکٹرز کے احتجاج میں نرسز اورپیرامیڈیکس بھی شامل ہیں، انڈور ، آؤٹ ڈور میں ہڑتال سے علاج معالجہ بدترین تعطل سےدوچار ہونے کے باعث مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔
ڈاکٹرز ، نرسز اور پیرامیڈیکس نے مین لابی میں دھرنا دے کر ڈاکٹر اعجازکھرل پرتشدد کے ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر ر ہے ہیں۔