ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شدید مالی بحران: پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت کی صوبائی قیادت کو فوری فنڈز جمع کرنے کی ہدایت

شدید مالی بحران: پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت کی صوبائی قیادت کو فوری فنڈز جمع کرنے کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شدید مالی بحران کا شکار ہوگئی ، جس کے بعد وفاقی قیادت نے صوبائی قیادت سے فوری طور پر فنڈز جمع کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی وفاقی قیادت نے پارٹی کے ہر ٹکٹ ہولڈر، سٹیک ہولڈر اور عہدیدار کو ایک لاکھ 20 ہزار روپے وفاقی فنڈز میں جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

پنجاب سے 150 پارٹی عہدیداروں نے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کروا دیے ہیں جبکہ گزشتہ چار ماہ سے پی ٹی آئی کے سیکرٹریٹ اسلام آباد کے عملے کو تنخواہیں نہیں مل سکیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کی مالی مشکلات کے پیش نظر عہدیداروں سے دوبارہ پیسے جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ پارٹی کی مالی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔